زمبابوے ،بس میں آتشزدگی، 42 افراد ہلاک

November 16, 2018

زمبابوے کے دارالحکومت کے قریب ڈسٹرکٹ گوندا میں گاڑی میں اچانک آگ بھڑکنے کے باعث 42 مسافر ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

زمبابوے کے شہر گوندا سے پیٹ برج جانے والی مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوئی جس میں سوار 42 مسافر جھلس کر ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہیں۔

حادثے کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کی چھت پر رکھا گیا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے ترجمان چیرٹی چرمبا نے بس حادثے سے متعلق کہا کہ حادثے میں 42 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے، جب کہ زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔