BAOO

November 25, 2018

مصنّف: نجم الثاقب

صفحات: 237، قیمت: 1,688روپے، 15امریکن ڈالر

ناشر:کوئیک فوکس پبلشنگ، پی او بکس نمبر50660، ویسٹ بیچ 7449، کیپ ٹائون، جنوبی افریقا

یہ نجم الثاقب کے ایوارڈ یافتہ اُردو ناول ’’یہاں سے آگے‘‘ کا انگریزی ترجمہ ہے، جو2011ء میں شایع ہوا تھا۔ نجم الثاقب، پاکستان کی فارن سروس سے وابستہ ہیں۔ متعدد مُلکوں میں سفارت کاری کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ اس ناول کی اشاعت کے موقعے پر وہ جنوبی افریقا میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے۔ ناول کی کہانی ایک پُرجوش نوجوان کے گرد گھومتی ہے۔ مصنّف کا اندازِ بیاں سادہ ہے اور وہ مکالموں اور واقعات کی مدد سے کہانی آگے بڑھاتے ہیں۔ ناول پیپر بیک ہے اور سرورق، ناول کے تھیم کے مطابق ہے۔