سکھر ،گورگیج برادری کا احتجاجی مظاہرہ

November 18, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) اوباڑو کے رہائشی گورگیج برادری کی جانب سے بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شاہد گورگیج، دلدار و دیگر نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر شخص نے ہمارے گھروں کو آگ لگادی ہے اور زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے، پولیس اسے گرفتار نہیں کررہی ہے، پولیس کے بالا افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔