’نعیم کاکٹر واقعے کے وقت مسجد سے گھر جارہے تھے‘

November 18, 2018

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈی آئی جی کرائمز برانچ محمد نعیم کاکٹر واقعے کے وقت مسجد سے نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آگیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ مرحوم جی پی او کے عقب میں واقع جونئیر اسسٹنٹ کالونی میں رہائش پذیر تھے ۔

فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور اسی حالت میں حالت میں نعیم کاکٹر کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔

عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کئے گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ریٹائرڈ ڈی آئی جی نعیم کاکڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور ان کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کے ذمہ داروں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔