نیول چیف گالف ٹائٹل احمد بیگ کے نام

November 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ لاہور گیریژن کلب کے احمد بیگ نے جیت لی۔ اتوار کواحمد بیگ نے 219 اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گراس میں رنر اپ کراچی کے زوہیب آصف رہے۔ 220 اسکور کے ساتھ زونیر علیم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔