کراچی قومی بیڈ منٹن کا میزبان ہوگا

November 19, 2018

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) 56ویں قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ جنوری میں کراچی کے نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقد ہوگی ۔ واپڈ ا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گی۔ حافظ عرفان اور ماہور شہزاد مردوں اور خواتین مقابلے میں ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔