اسلام آباد ہائیکورٹ، مقدمات کی سماعت کیلئےچارڈویژن اور پانچ سنگل بنچ تشکیل

November 19, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رواں عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کےلئے چارڈویژن اور پانچ سنگل بنچ تشکیل دیے ہیں۔ آج پیرسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں جسٹس اطہر من اللہ و جسٹس عامر فاروق ، جسٹس اطہر من اللہ و جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ، جسٹس عامر فاروق و جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق و جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔سنگل بنچوں کی سربراہی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عامر فاروق ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے۔