فرانس، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاج

November 19, 2018

پیرس (جنگ نیوز) فرانس میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی احتجاج جاری، مظاہرین نے صدر ایمانوئل میکغوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں ایک خاتون ہلاک اور تقریباً آٹھ سو افراد زخمی ہوئے،دو سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فیول ٹیکس میں مسلسل اضافے اور ہوش رُبا مہنگائی پر ناراض لاکھوں فرانسیسی سڑکو ں پر نکل آئے،یلو جیکٹس پہنے احتجاج کرتے مظاہرین نے صدر میکغوں کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا ئے اور صدر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ مظا ہرین نے شاہر ؤں، سڑکوں اور راستوں کو بلاک کر دیا اور رات بھی احتجاج کرتے گزاری، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں ہوئیں۔