کوہاٹ انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل کی رجسٹریشن سے طلبہ کا مستقل بچ گیا،ینگ ڈاکٹرز

November 19, 2018

پشاور(جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے کوہاٹ انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سیکشن کے ساتھ رجسٹریشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنادیا گیا ہے، اپنے ایک بیان میں ایسوسی ایشن کے صدر رضوان کنڈی نے کہا کہ مذکورہ ادارے کی رجسٹریشن کے بعد اب اس ادارے سے بی ڈی ایس کی ڈگری رجسٹرڈ تصور کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اس پورے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جدوجہد کی جس سے سینکڑوں طلباء کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ گیا۔