ضلع ژوب کو آفت زدہ قرار دیاجائے،نجیب اللہ بابر

November 19, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی کارکن نجیب اللہ بابر نے کہا ہے کہ ضلع ژوب کو آفت زدہ قرار دیاجائے سات لاکھ آبادی والا ضلع ژوب خشک سالی سے دوچار ہے بارشوں کے نہ ہونے سے زمینداروں اور مالداروںکا برا حال ہے ایسے میںزراعت بھی تباہ ہوچکی ہے خشک سالی نے لوگوںکو نقل مکانی پر مجبور کرلیا ہے ضلع ژوب جو مون سون بارشوںکامرکز ہے جب بھی بارشیںہوتی ہیںتو بارشوںکا پانی ندی نالوںمیںضائع ہوتا ہے اگر حکومت بارشوںکے پانی کی روک تھام کیلئے ژوب میں چھوٹے ڈیم بنائے تو خشک سالی پر کنٹرول کیاجاسکتا ہے ایسے میںزمینداروں اور مالداروںکو فائد ہ ہوگا وزیراعلیٰ متاثرین کیلئے فوری موثر اقدامات ،امدادی سامان اور پیکیج کا اعلان کریں۔