ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا غیررجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کارروائی تیز کرنیکا اعلان

November 19, 2018

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ سی ای او ریاض احمد سوہی نے کہا کہ ایسے سکولوں کو بند کر دیا جائیگا۔ والدین بھی اپنے بچوں کو داخل کرانے سے قبل سکولوں کی رجسٹریشن بارے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے تصدیق کر لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیررجسٹرڈ نجی سکولوں کے حوالے سے والدین ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کو آگاہ کریں تاکہ اُن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی اور جعلسازی کا خاتمہ کیا جا سکے۔