چین میں انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا آغاز

November 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین میں پانچویں سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔

اس سرکس فیسٹیول میں جہاں ماہر کرتب باز اپنے منفرد کرتبوں کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں، وہیں دلچسپ و عجیب کمالات دِکھا کر حاضرین کو حیرا ن بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس شاندار فیسٹیول میں شرکت کیلئے20ممالک سے25سرکس ٹیمیں چین پہنچی ہیں جہاں سینکڑوں ایکروبیٹس اپنے غیر معمولی فن کا مظاہرہ پیش کرینگے۔

فیسٹیول میں سرکس ٹیموں کو مقابلے میں دو بار اپنی پرفارمنس پیش کرنے کاموقع ملے گاجبکہ کرتب بازوں کیساتھ ساتھ جانوربھی اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے ۔

روس، کینیڈا،چین اورامریکہ سے دس ماہر ججز پر مشتمل ٹیم انعام کے حقدار افراد کا اعلان مقابلے کے چوتھے روزکریگی جبکہ یہ رنگا رنگ سرکس23نومبر تک جاری رہیگا ۔