ارپوریشن کے 50ملازمین کیخلاف اعتراضات جمع کرا دیئے گئے

November 20, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن نے ترقی کے خواہش مند 50ملازمین کے خلاف اعتراضات جمع کرا دیئےہیں ، بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو اعتراضات جمع کرانے کیلئے 15نومبر تک ٹائم دیا گیا جبکہ 20نومبر تک چیف آفیسر پر مشتمل کمیٹی نے اعتراضات کا فیصلہ کرنا تھا لیکن افسروں کی عدم موجودگی کے باعث اعتراضات پر کارروائی نہیں ہوسکی ، آئندہ چند روز تک اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔