فلپائن میں علیحدگی پسندوں کے حملے، پانچ فوجی ہلاک،23زخمی

November 20, 2018

منیلا(این این آئی)جنوبی فلپائن میں علیحدگی پسندوں کے ایک حملے میں پانچ فلپائنی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے دیگر 23فوجی زخمی بھی ہوئے۔ادھر فوجی ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ اْس وقت کیا گیا جب فلپائنی فوجیوں کا ایک دستہ دہشت گرد ابو سیاف گروپ کے علاقے میں مغویوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھا۔بیان میں گزشتہ برس کے ماروی شہر کے محاصرے کی لڑائی کے بعد اس تازہ حملے کو ایک بڑی دہشت گردانہ واردات قرار دی گئی ہے۔