اسلام آباداور پشاور میں پولیو ٹیموں کاویکسین ضائع کرنیکاانکشاف

November 20, 2018

اسلام آباد(بلال ڈار)انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بجائے ضائع کرنے کاانکشاف ، وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں سزا ملے گی،اسلام آبادمیں 11 اور پشاور میں 14 پولیو ورکرز ٹیموں نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے بجائے سیور یج کے پانی میں گرا کی ضائع کر دیا جس کےباعث ان علاقوں کے ہزاروں بچوں کو اس بار پولیو ویکسین نہیں پلائی جاسکی۔