(ن) لیگ کے سینیٹر مصدق ملک کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

November 21, 2018

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ایک اور سینیٹر کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ امریکہ میں مقیم زینیا ستی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے امریکہ میں قیام کےدوران سائلہ کے پانچ سالہ بچے پر جنسی حملہ کیا ۔ الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کی سائلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت اسے نااہل قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار خاتون کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔