پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے ساتویں روز بھی وکلاء کی ہڑتال

November 21, 2018

فیصل آباد (نمائندہ جنگ )ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلاء کی ہڑتال اور احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا۔ فیصل آباد میں وکلاء نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس اور پراسکیوشن آفس، سرگودھا میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل آفس کے دفاتر کو تالے لگا دئیے۔ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھا اور سیشن کورٹ کے سامنے یونیورسٹی روڈ کو بلاک کر کے دھرنا دیا۔اس دوران موٹرسائیکل سوار شہری سے تلخ کلامی پر وکلاء نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی موٹرسائیکل کو نقصان پہنچایا۔