نامزدگی کے باوجود کئی طلباء یووی اے ایس میں داخلے سے محروم

November 21, 2018

پشاور(خبرنگار)قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا)کے طلبا ءنے فاٹاسیکرٹریٹ اورسیفران کی جانب سے نامزدگی کے باوجود یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سا ئنسزلاہور (یووی اے ایس)میں داخلہ نہ ملنے پروزیراعظم اوردیگرحکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔فاٹاسیکرٹریٹ اورسیفران کی جانب سے نامزدطلباءنور محمد،وسیم ،جواد احمد،شفیق الر حمن ، محمد بلال اور د یگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا کو ٹہ کے تحت یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہور میں ٹیسٹ د ے کر ایٹا ٹیسٹ ٹاپ کیا جس کے بعدوزارت سیفران اور فاٹا سیکرٹر یٹ کی جانب سے انہیں مذکورہ یونیورسٹی میں داخلے کےلئے نامزدکیاگیااورہمارے نام بھی یونیورسٹی کوبھیجے گئے لیکن تمام تر مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجودبھی یونیورسٹی انتظامیہ انہیں داخلہ دینے سے انکاری ہے۔