توشیح اسما الحُسنیٰ

December 02, 2018

شاعر :خورشید ناظر

صفحات 248:،قیمت: درج نہیں

ناشر:اُردو مجلس، بہاول پور

یہ کتاب اللہ تعالیٰ کے اسمائے حُسنیٰ سے محبّت و عقیدت کے اظہار کی ایک منفرد کاوش ہے۔’’تو شیح‘‘ شاعری کی ایک خُوب صُورت صنعت ہے، جو دُنیاوی شخصیات کے اوصاف اُجاگر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔جس اسم کو واضح کرنا مقصود ہوتا ہے،تو صنعتِ توشیح کے تحت ایسے مصرعےکہے جاتے ہیں، جن کے پہلے الفاظ ملانے سے نام واضح ہوجاتا ہے۔ مثلاً ر+ ح+ی اور م سے شروع ہونے والے الفاظ سے لفظ ’’رحیم‘‘ سامنے آتا ہے۔ اُردو ادب میں اس صنعتِ شعری کا استعمال زمانۂ قدیم سے ہو رہا ہے،تاہم پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی شاعر نے ’’اسمائے الحُسنیٰ‘‘ کو اس کے لیے منتخب کیاہو۔ اس لحاظ سے یہ ایک بہترین اور لائقِ تحسین امر ہے۔ کتاب کا سرورق خُوب صورت ہونے کے ساتھ کتاب بھی بہتر طریق پر زیورِ طباعت سے آراستہ ہوئی ہے۔