ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈنگ

November 25, 2018

ڈیم کی تعمیر کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کا اقدام قابل تعریف اور قابل ستائش ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم کی تعمیر کے لئے امداد کی جو اپیل کی ہے وہ بھی قابل تحسین ہے۔ چیف صاحب اور وزیر اعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ ملک میں موجود پاکستانیوں سےڈیم کی تعمیر کے لئےفنڈز اکھٹا کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات پر بھی غور کریں۔تمام یوٹیلیٹی بل میں گھریلو صارفین سے25روپے،کمرشل صارفین سے200روپے اور فیکٹری مالکان سے1000روپے ماہانہ وصول کیا جائے، تمام بڑے ہوٹلوں سےسروسز پر500روپے ڈیم کی تعمیر کے لئے وصول کئے جائیں،تمام چھوٹے ریسٹورنٹ سے سروسز پر50روپے وصول کئے جائیں،اور تمام پاکستانی ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں ۔
( محفوظ الحق۔ کراچی)