• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ کا بھارتی گانے پر رقص، صارفین کا حب الوطنی کا درس

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ساتھی فنکاروں کو حب الوطنی کا درس دینے والی پاکستانی اداکارہ و میزبان نادیہ خان بھارتی گانے پر رقص کرنے کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔

حال ہی میں میزبان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی ہے۔

مذکورہ ریل میں انہیں اپنے بیٹے اذان خان کے ہمراہ بھارتی فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے مقبول ترین گانے ’سینوریٹا‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریل میں دیکھ سکتے ہیں کہ نادیہ خان نے نیلے رنگ کا ویلویٹ کا فرشی شلوار سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ ان کے بیٹے نے سیاہ شلوار قمیص کے ساتھ بیج رنگ کی شال اوڑھ رکھی تھی۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا مگر زیادہ تر تنقیدی ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ متعدد صارفین نے نادیہ خان کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے اور بالی ووڈ گانے پر رقص کرنے پر تنقید کی۔

ویڈیو کے کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا کہ یہ بھارتی گانا نہیں ہے؟ آپ کی حب الوطنی کہاں چلی گئی؟، ایک اور نے تبصرہ کیا کہ جو خاتون دوسروں کو لیکچر دیتی تھیں، وہ خود بھارتی گانے پر ناچ رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بھارتی گانا ہے نادیہ جی، کیا آپ کو مئی میں ہونے والے واقعات یاد نہیں؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید