• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی محل کی پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی سرگرمیوں پر کڑی نظر ہے: رپورٹ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

برطانوی شاہی محل کے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہی خاندان کی جانب سے منحرف ہونے والے جوڑے، پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی ہر عوامی سرگرمی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

’او کے‘ میگزین کے مطابق کیلیفورنیا میں مقیم ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس کی نجی اور عوامی زندگی کو برطانیہ میں خاموشی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق شاہی جوڑے کی عوامی سطح پر ہر سرگرمی کو نوٹ کیا جاتا ہے۔

شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق میگھن کے نیٹ فلکس شو ’وِد لَو میگھن‘ میں پرنس ہیری کی حالیہ شرکت سمیت تفریحی منصوبوں کو بھی ایک بڑے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جو شاہی خاندان کے اندر اعتماد اور تاثر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ایک ذریعے نے بتایا کہ میگھن مارکل کی ہالی ووڈ میں ہونے والی ذاتی نوعیت کی تقریبات تک پر بھی نظر رکھی جاتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ کرس جینر کی سالگرہ کی ہائی پروفائل تقریب میں ہیری اور میگھن کی شرکت کو شاہی خاندان نے مثبت انداز میں نہیں لیا ہے۔

شاہی خاندان کے خفیہ ذرائع کے مطابق اس تقریب میں شرکت نے سابق شاہی جوڑے اور شاہی خاندان کے درمیان فاصلے کو مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ شاہی جوڑے کا سیلیبریٹی طرزِ زندگی شاہی روایات کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ذرائع کا کہنا ہے ہیری اور میگھن مارکل یہ جانتے ہیں کہ ایسی بڑی تقریبات میں اِن کی شرکت کے شاہی خاندان پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید