پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے بریڈ فورڈ میں احتجاجی جلسے میں فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریر سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی نے مؤقف دیا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران خاتون کی تقریر سے کوئی تعلق نہیں، وہ متعلقہ خاتون پارٹی کی کوئی عہدے دار بھی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق خاتون کے خیالات، زبان اور طرزِ گفتگو پارٹی کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔
پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ تشدد، اشتعال انگیزی، نفرت آمیز گفتگو اور غیر مہذب زبان کی مخالفت کرتے ہیں اور جمہوری، آئینی اور پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔