• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کا نئی ویڈیو میں بولڈ انداز، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنی بولڈ اداؤں کے پیشِ نظر شہہ سرخیوں کا حصہ بن گئیں ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے بالی ووڈ گانے پر لپ سنک کرتے ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میں حرا مانی بھارتی فلم دل ایک مندر کے مشہورزِ زمانہ گانے ’ہم تیرے پیار میں، سارا عالم کھو بیٹھے ہیں‘ پر لپ سنک کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جس کے ساتھ ہلکا میک اپ اور سنہری زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔

اداکارہ کو بھارتی گانے پر ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، انہیں ان کی بولڈ اداؤں پر صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ اب آپ کے بیٹے بڑے ہو گئے ہیں، اس طرح کے کام بند کریں اور کچھ لحاظ کریں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ڈراموں میں تو کافی باوقار لگتی ہیں، انسٹاگرام پر نہ جانے انہیں کیا ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حرا مانی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل انہیں ان کی بولڈ ڈریسنگ پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید