اسلام آباد ائرپورٹ پر نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی کسٹم ڈیوٹی وصولی کیلئے کاؤنٹرقائم

December 02, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی کسٹم ڈیوٹی وصولی کے لئے کاؤنٹرقائم کردیاگیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے ائرپورٹ پر الگ کاونٹر قائم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والا ہرپاکستانی پی ٹی اے قوانین کے مطابق سال میں پانچ موبائل فون لا سکتا ہے۔ائر پورٹ پر کسٹمز سسٹم پی ٹی اے سے منسلک کر دیا گیا۔کسٹمزحکام کاکہناہے کہ بیرون ملک سے لائے گئے موبائلزکی ڈیوٹی سے سالانہ خاطر خواہ ریونیو اکٹھا ہو گااس سلسلے میں قائم کاؤنٹرپرکسٹمز عملہ 24 گھنٹےفرائض انجام دے گا۔