جاپان میں ننھےبچوں کا گھٹنوں کے بَل دوڑنے کا منفرد مقابلہ

December 06, 2018

جاپان میں ننھے بچوں کےگھٹنوں کے بَل دوڑنے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ایک سال سے کم عمر بچوں نے اس منفردمقابلے میں اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور اس ریس میں تیزی سے گھٹنوں کے بَل دوڑتے ہوئے اپنی معصوم حرکتوں سے لوگوں کو محظوظ کیا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جبکہ ایک بچے نے تو اپنے ننھے ننھے جوتے ہاتھوں میں تھامے اور گھنٹوں کے بل دوڑ لگا دی ۔ریس شروع ہو تے ہی جہاں کچھ والدین اپنے بچوں کو ریسنگ ٹریک پر انکے پسندیدہ کھلو نے دکھا کر تیز رفتارسے گھٹنے کے بَل چلنے پر اکساتے نظر آئے، تو وہیں کچھ خود بھی بچوں کیساتھ بچے بنے انکی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیے۔