ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کیلئے یوبی جی کے امیدواروں کا اعلان

December 07, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیف پیٹرن ایس ایم منیر نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر محمد حنیف گوہر کویو بی جی الیکشن سیل کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے جبکہ وفاق ایوانہائے تجات و صنعت کے28 دسمبر2018 کو ہونے والے انتخابات کے لیے انجینئر حاجی دارو خان کو یوبی جی کا صدر،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو سینئر نائب صدر اورنائب صدور کے لیے 11 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کے لیے نامزد نائب صدور پاکستان کے ممتاز کاروباری شخصیات اور یو بی جی کے متحرک ممبرز ہیں۔