میاں قدیر کے ورثا کو مکمل انصاف ملے گا ،صوبائی وزیر قانون

December 07, 2018

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے عوامی مسلم لیگ پنجاب کے مقتول رہنما میاں قدیر کے ورثا سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ پوسٹمارٹم اور میڈیکل لیگل رپورٹ کی روشنی میں انکوائری کر کے مقتول کے ورثا کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ وزیر قانون سے ان کے چیمبر میں میاں قدیر کے کینیڈا سے آئے بھائی میاں جاوید کے ہمراہ 12رکنی وفد نے ملاقات کی ۔