برمنگھم میں آج میلاد کانفرنس ہوگی، علماء و مشائخ خطاب کریں گے

December 08, 2018

برمنگھم (ابرار مغل)دربار عالیہ مرشدآباد پشاور کے سجادہ نشین اور عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیرمحمد بدرعالم جان آج مورخہ8دسمبر بروز ہفتہ بزم الخیریہ برطانیہ کے زیراہتمام منعقدہ میلاد کانفرنس سے خطاب کریںگے۔ بزم الخیر برطانیہ کے زعماء راجہ عبدالقیوم الخیری، سید محمد علی الخیری، ڈاکٹر نوید الظفر الخیری کی نگرانی و میزبانی میںمنعقدہ اس میلاد کانفرنس سے جہاں مختلف جید علماء و مشائخ خطاب کریںگے وہیں نامور ثناء خوان شہباز سمیع پولیس والا، سید ساجد علی الخیری آف یو ایس اے، قاری افضال انجم برطانیہ، صوفی عباد الخیری آف یوایس اے، علامہ عمران الخیری اور دیگر نذرانہ عقیدت بحضور سرور کونین پیش کریںگے۔ یہ کانفرنس ٹائیزلی کمیونٹی سنٹر میںبعداز نماز مغرب شروع ہوگی، خواتین اور بچوںکے باپردہ شرکت کے خصوصی طور پر انتظام کئے گئے ہیں۔ دریںاثنا ڈاکٹر نوید الظفر الخیری، راجہ عبدالقیوم الخیری اور بزم الخیریہ کے دیگر تنظیمیں و قائدین نے جنگ کو بتایا کہ صاحبزادہ الشیخ علامہ پیر محمد بدر عالم کان ہر سال برطانیہ تشریف لاکر جہاںنبی کریم کی عظمت و شان کو بلند کرتے ہیں وہیں تصوف، قرب الہی اور علم و دانش سے بھی فرزندان اسلام کو منور کرتے ہیں۔