دنیا کی آدھی سے زائد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرنے لگی، اقوام متحدہ

December 08, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی آدھی سے زائد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرنے لگی ہے۔ اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجیز کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی (آئی ٹی یو) کا کہنا ہے کہ 3 اعشاریہ 9 ارب کے لگ بھگ افراد انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ پہلی مرتبہ دنیا کی آدھی سے زائد آبادی اب آن لائن ہے۔ ایجنسی کے مطابق سال 2018 کے اختتام تک پوری دنیا میں 51 اعشاریہ 2 فیصد افراد انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہوں گے۔