عالمی برادری سرحدوں پر بھارتی جارحانہ کاروائیوں کا نوٹس لے،مظہر علی شاہ

December 10, 2018

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے ورکنگ بائونڈری کے چیرار سیکٹر میں چناب رینجرز کی پوسٹ پربھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو مجاہد ین قراردیکر شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحدوں پر بھارتی جارحانہ کاروائیوں کا نوٹس لے ۔ کانفرنس سے پروفیسر جی اے حیدری،ا ذوالفقار جانباز، مولانا فخر ہمدانی اور محمد علی درانی نے بھی خطاب کیا۔