تونسہ کی نہر میں بس گر گئی،6 لاشیں نکال لی گئیں

December 10, 2018

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کے قریب ہیڈسوبا پر چشمہ رائٹ بنک کینال میں مسافربس گر گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

نہر میں گرنے والے بس کے 6مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 8افراد خود کوشش کر کے نہر سے باہر نکل آئے،جبکہ 4افراد کو افرادکوبچالیاگیا،دیگرکی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے، لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر بس وہوا سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔