انسانی حقوق کا عالمی دن، مقبو ضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈا ئون ہڑتال

December 11, 2018

سرینگر(ایجنسیاں)انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبو ضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال ،قا بض بھارتی فورسز کی جا نب سے مقبو ضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کا قتل عام، بچوں ،خواتین ،بو ڑھوں اور انسا نی حقوق کی پاما لیوں کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سری نگر سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجا جی مظاہرے جلسے جلوس نکالے گئے،بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی گئی۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے وا لے تین کشمیریوں کو پیر کے روز سپرد خاک کردیا گیا،شہداء کی شناخت مدثر رشید ،ثاقب بلال شیخ اورعلی بھائی کے نا مو ں سے ہوئی ہے ،شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، وادی کے مختلف علاقوں ملورہ ، مجہ گنڈ ، لاوے پورہ ،سوزیٹھ اور شالہ ٹینگ سے نوجوا نو ں کی کثیر تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔