سید سردار احمد نے ایم کیو ایم کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

December 13, 2018

سینئر سیاست دان سیدسردار احمد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سید سردار احمد کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دلبرداشتہ ہوکر نہیں دیا، کافی عرصے سے کنارہ کشی کا سوچ رہا تھا۔

سید سرداراحمد کا کہنا ہے کہ وہ سماجی کاموں میں حصہ لیتے رہیں گے۔