اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 70پیسے کا اضافہ

December 14, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ ۔ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 2پیسے کم ہو ئی دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70پیسے اضافے سے اوپن مارکیٹ کی بلند سطح 140.00روپے پہنچ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔