کراچی : چائے خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

December 15, 2018

کراچی میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے کھانے پینےکی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

کارروائی کے دوران کئی چائے خانوں کا سڑک اور خالی پلاٹوں پررکھاگیا سامان ضبط کرلیا گیا۔

ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق کارروائی صبا اور بدر کمرشل پر کی گئی ، ہوٹل اورچائےخانوں کے مالکان کوپہلے وارننگ جاری کی گئی تھی دیگر فیز میں بھی کارروائی کی جائے گی ۔

ادھر شیرپاؤ کالونی سے ایک اغوا کارکو گرفتار کر کے 7سال کے بچے زین کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ سہراب گوٹھ سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔