فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد

December 17, 2018

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان میاںثاقب نثار کے خلاف شرانگیز بیان دینے پر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ویب چینل کو شرانگیز انٹرویو دیا تھا اور اس معاملے میں ان پر آج فرد جرم عائد کی گئی ہے، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔

اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

دوران سماعت وکیل صفائی نے استدعا کی کہ فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے، انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، جس پر عدالت نے فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا حکم دے دیا۔