صوبائی محکمہ تعمیرات کے انجینئروں کا ہنگامی اجلاس، ٹیکنیکل الاؤنس کیلئےہڑتال جاری

December 18, 2018

ملتان ( سٹاف رپورٹر)صوبائی محکمہ تعمیرات ومواصلاتکے انجینئرز کا ہنگامی اجلاس محکمہ تعمیراتڈویژن نمبر1 ملتان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں صوبائی محکمہ تعمیرات اور شاہرات کے ہڑتالی انجینئرز نے شرکت کی۔ مذکورہ محکموں کے انجینئرز ٹیکنیکل الاؤنس کے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال پر ہیں۔ انجینئرز کا مطالبہ تھا کہ انہیںبھی خیبرپختونخوا کی طرز پر ڈیڑھ گنا(1.5) ٹیکنیکل الاؤنس دیا جائےبصورت دیگران کیہڑتال جاری رہے گی ۔اجلاس میں ایکسین حیدر علی، بابر یزدانی، نذر عباس بخاری ، میاں افتخار احمد، چوہدری عبدالمجید اور ایس ڈی او شہزاد، محمد ابوبکر صدیق ، خدا بخش قریشی اور حافظ محمد عمر نے شرکت کی۔