کراچی:کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، سوتیلا باپ گرفتار

December 18, 2018

کراچی میں پولیس نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق بچی کے سوتیلے باپ نے اس سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے متاثرہ بچی کے سوتیلے باپ اسلم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم اسلم کی دوسری بیوی لوگوں کے گھروں پر کام کرتی ہے۔