کراچی میں ساحل سمندر پر عوام کا داخلہ بند

December 25, 2018

کراچی میں ساحل سمندر پر عوام کا داخلہ بند کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سال نو کے موقع پر بھی ساحل سمندر پر جانے پر پابندی ہو گی۔

اس کے ساتھ ساتھ شہر کے ریڈ زون میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور احتجاج پر پابندی میں چھ ماہ کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔