جنوبی افریقا 149 کے تعاقب میں، 9 وکٹ باقی

December 28, 2018

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سینچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے مزید 68 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں

ہدف کے تعاقب میں ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم کے اوپنرز ایلگر اور مارکم میدان میں اترے تو مارکم کو حسن علی نے دوسرے ہی اوور میں صفر کے اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔

گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 190 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی پہلی اننگ میں 223 رنز بناسکی تھی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی بولرز کا راج رہا اور پہلے دن کی طرح دوسرے روز بھی 15 وکٹیں گریں۔