قادر خان کی موت پر امیتابھ کی دکھ بھری پوسٹ

January 01, 2019

قادر خان کی موت کی خبر سے پورا بالی ووڈ صدمے میں ہے۔

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی معروف بھارتی کامیڈین لیجنڈ قادر خان کی موت کی خبر بالی ووڈ کے لئے دُکھ کی خبر لائی ہے۔

ان کی موت پر بالی ووڈ اداکاروں اور ہدایت کاروں کی جانب سے اظہارِ تعزیت پر مبنی پیغامات کا سلسہ شروع ہو گیا۔

امیتابھ بچن کے ساتھ درجنوں فلمیں کرنے والے قادر خان کی موت پر بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے درد بھری پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’قادر خان کی موت انتہائی مایوس کن خبر ہے۔ وہ ایک بہترین اسٹیج آرٹسٹ تھے جنہوں نے فلموں میں کمال کی اداکاری کی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ عظیم اسکرپٹ رائٹر تھے جو میری بہترین فلموں میں میرے ساتھ تھے۔ ان کا ساتھ میرے لیے ہمیشہ اچھا رہا۔‘