چین میں سینکڑوں سفید ہنسوں کا جھیل پر ڈیرہ

January 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

موسم کے تبدیل ہوتے ہی لاکھوں پرندے ہجرت کرتے ہوئے دوسرے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

چین کے قدرتی حسن سے مالا مال علاقے Xinjiang Uygur سے منظر عام پر آنے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیک وقت سینکڑوں مہاجر ہنسوں پر مشتمل یہ جھنڈ موسم کی بہتری کے انتظار میں یہاں ڈیرہ جمائے ہوئے ہے۔

پانی میں تیرتے اور لطف اندوز ہوتے یہ سفید ہنس آئندہ کچھ مہینوں تک یہیں قیام کریں گے۔

سفید ہنسوں کا یہ دلکش خاندان 200 اقسام کی انواع پرمشتمل ہے اور پانی میں تیراکی کرتے ہوئے دلکش مناظر تخلیق کر رہے ہیں اور دیکھنے والے یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کررہے ہیں۔