روس میں دلچسپ لائٹ شو

January 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ میں دلچسپ لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں عمارت پر لائٹ پراجیکشن کے ذریعے ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے۔

کرسمس کی مناسبت سے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایگزیبیشن ہال کی تاریخی عمارت پر منعقد ہونے والے اس روایتی لیکن دلچسپ اور رنگا رنگ لائٹ شومیں قدیم عمارت پر منفرد تھری ڈی آرٹ اور لائٹ پراجیکشن کے ذریعے خوبصورت نظارے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس دوران شاندار آتش بازی نے لائٹ شو کی رونقوں کو چارچاند لگا دیئے ۔