ریل کا برف پر راستہ بنانے کا دلکش منظر

January 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں ریل نے برف سے ڈھکی پٹری سے راستہ بناتے ہوئے دلکش منظر ترتیب دے ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکامیں برف سے ڈھک جانے والی پٹری پر چلتی ٹرین نے دلکش منظر ترتیب دے ڈالا، جو برف اُڑاتی ہوئی آہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے۔

راستے میں برف کی رکاوٹوں کو چیرتے ہوئے خراماں خراماں آگے بڑھتی ہوئی اس چھک چھک مال گاڑی نے نا صرف تمام برف پٹری سے صاف کرکے دیگر ٹرینوں کا بھی راستہ کلیئر کر دیا بلکہ دلکش منظر بھی ترتیب دے ڈالا۔