ڈی جی پی آر کے 4 افسروں نے ترقی کے بعد نئے عہدے سنبھال لئے

January 11, 2019

لاہور(خصوصی نمائندہ) ڈائریکٹور یٹ آف پبلک ریلیشنز پنجاب کے 4 افسروں نے گریڈ 19 میں ترقی کے بعد نئے عہدوں کے چارج سنبھال لئے ہیں۔ اعجاز محمود کوڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاولپور ، روبینہ خان کو ڈائریکٹر نیوز ، عابد نور بھٹی کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز گوجرانوالہ، پی آر او گورنر پنجاب جاوید یونس کو ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا اورارشد سعید کو ڈائریکٹر ایڈمن ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔