پیرس بیکری میں دھماکے سے 4افرادہلاک،50زخمی ہوئے،فرانسیسی وزیرداخلہ

January 14, 2019

پیرس(این این آئی)فرانسیسی وزیرداخلہ کرسٹوفی کیسٹنرنے کہاہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مصروف کاروباری علاقے میں واقع ایک بیکری میں گیس کے اخرا ج کے بعد زور دار دھماکے سے چارافرادہلاک جبکہ 50زخمی ہوئے میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوفی کیسٹنر نے واقعے میں ان چار ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو فائر فائٹر بھی شامل ہیں۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں دو سو سے زیادہ فائر فائٹروں نے حصہ لیا اور صورت حال اب کنٹرول میں ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جب زرد صدری تحریک کے ہفتہ وار ہونے والے مظاہروں سے نمٹنے کیلئے پیرس اور فرانس کے دوسرے شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔