سخت سیاسی مخالفت کے باوجود سیاسی رہنماؤں کے ذاتی تعلقات بے مثال

January 14, 2019

لاہور(جنگ نیوز)سخت سیاسی مخالفت کے باوجود سیاسی رہنماؤں کے آپس میں ذاتی تعلقات بے مثال ہیں۔مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف اس وقت ملک میں دو بڑی حریف جماعتیں ہیں اور دونوں کے درمیان سیاسی گرما گرمی بھی عروج پر ہے۔دونوں جماعتوں کے ر ہنما ٹی وی سکرینز پر روزہی ایک دوسرےپربیان دا غتے رہتےہیں لیکن ان کےذاتی تعلقات بے مثال ہیں۔ لا ہو ر فیسٹیول کےدوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ن لیگی رہنماؤں مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کی ویڈ یو سامنےآئی ہےجس میں دیکھاجاسکتاہےکہ دونوں جماعتوں کےتینوں رہنماآپس میں خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔ اس دوران وفاقی وزیرفوادچوہدری نےدوستوں سےکہاکہ خیال کریں کیمرے آن ہیں‘ جس پرمفتاح اسماعیل نےجواب دیا کہ کوئی بات نہیں آپ کےساتھ تصاویربہت مشہورہوتی ہیں۔