’’سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے‘‘

January 14, 2019

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی اور ضمانت کے خلاف نیب کی اپیل خارج کرنے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر درست قرار دے دیا۔


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں، تاہم اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے ،مسلم لیگ ن ایک اہم سیاسی جماعت ہے اور اب انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔