طب شعبے سے وابستگی خدمت خلق کا اہم ذریعہ ہے‘ کامران بنگش

January 15, 2019

پشاور ( نیوزڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ طب کے شعبے سے وابستگی نہ صرف خدمت خلق کا اہم ذریعہ ہے بلکہ عبادت خداوندی ہے۔ ڈاکٹرز اور شعبہ صحت سے منسلک عملہ جذبہ ایمانی کیساتھ دکھی انسانیت کی خدمت اپناشعار بنائےان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر میڈیکل کالج پشاور میں طلبہ کی پانچویں سالانہ تقریری مقابلوں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام خیبر میڈیکل کالج کی لیٹریری سوسائٹی نے کیا تھا جبکہ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر نورالایمان کے علاوہ تدریسی عملہ، کالج کے طلباء و طالبات اور دیگر افراد بھی موجود تھےتقریب میں کالج کے طلبہ نے پارلیمانی تقاریر کے مناظرے پیش کئے اور تقابلی انداز میں مختلف موضوعات پر تقریروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاتقریب میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے